معروف سنگر نعیم عباس روفی کا کہنا ہے کہ۔۔۔ شازیہ خشک بے سری گلوکارہ ہے، شازیہ خشک اور چاہت فتح علی خان میں کوئی فرق نہیں، شازیہ خشک نے اب گلوکاری چھوڑی دی ہے یہ کام انہوں نے اچھا کیا۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران کیا۔ نعیم عباس روفی کا کہنا تھا کہ شازیہ خشک کے ہمیشہ گلوکار سلیم جاوید سے پھڈے ہوتے تھے، دونوں ڈھول اور پہلے انٹری کی وجہ سے لڑتے تھے۔ نعیم عباس روفی کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کانسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے خطیر معاوضہ وصول کرتے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم امریکا میں اپنے ایک کنسرٹ کے لیے تقریباََ 70 ہزار ڈالرز یعنی 1 کروڑ 96 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان میں یہ ایک کانسرٹ کرنے کے تقریباَ 80 لاکھ یا پھر پورے 1 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ اور اگر اُنہیں کسی کارپوریٹ ایونٹ میں بہت بڑا جھٹکا دینا ہو کسی کو تو پھر یہ 2 کروڑ روپے تک کی ڈیمانڈ بھی کردیتے ہیں۔
شازیہ خشک بے سری سنگر ہے، نعیم عباس روفی۔۔
Facebook Comments