معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے، انہیں اپنے کام اور اداکاری سے بہت لگاﺅ ہے، وہ اپنے کام سے محظوظ ہوتی ہیں۔ ماہرہ خان نے یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں شوبز کیریئر، سماجی مسائل، پاکستان میں خواتین کے غیر محفوظ ہونے سمیت شوبز شخصیات پر بلا وجہ کی جانے والی تنقید پر کھل کر باتیں کیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ لاکھوں خواتین کے مقابلے زیادہ محفوظ زندگی گزار رہی ہیں لیکن مجموعی طور پر ملک میں خواتین غیر محفوظ ہیں۔ شوبز کیریئر پر بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں اپنے تمام کرداروں اور پورے کام سے محبت ہے، وہ اپنے کام کو بہت پسند کرتی ہیں، انہیں فخر ہے کہ انہوں نے جو بھی کام کیا، اچھا کیا۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوبز کیریئر میں کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر انہیں شرمندگی ہو، انہیں اپنے تمام کام سے محبت ہے۔