sharmeen obaid chanae ke khilaaf case wapis lene ka faisla

شرمین عبیدچنائے کے خلاف کیس واپس لینے کا فیصلہ۔۔

اداکار فیروز خان نے شرمین عبید کیخلاف دائر کیس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار فیروز خان نے کہا کہ میں شرمین عبید کے کیس کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتا، میں نے سیکھا ہے آزادی ایک نعمت ہے اور اللہ بہت مہربان ہے۔قبل ازیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان پر ہونے والی تنقید پر فیروز خان نے مداحوں سے درخواست کی تھی علیزہ کو اکیلا چھوڑ دیں، جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان تھا اور اب ہمارے درمیان کچھ نہیں رہا۔واضح رہے شرمین عبید اور فیروز خان کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب فیروز خان اور علیزہ سلطان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔علیزہ نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات لگائے تھے جب کہ اکتوبر 2020ء میں علیزہ سلطان کی عدالت میں جمع کروائی گئی تشدد کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل بھی ہوئی تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں