sharmeela ki walida se kia sawalat karti | Nadia Khan

شرمیلا کی والدہ سے کیا سوالات کرتی؟ نادیہ خان۔۔

نادیہ خان نے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ کی ویڈیو بنانے پر وضاحت پیش کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتائیں کہ  شرمیلا فاروقی کی والدہ سے کیا پوچھتی؟ یہ پوچھتی کہ آپ کی بیٹی کے اکاؤنٹ کا بیلنس کیا ہے؟ یا پھر  آپ کا بیلنس اکاؤنٹ کیا ہے ؟ کیا میں ان سے اس طرح کی ذاتی  باتیں کرتی؟ لہٰذا میں نے شرمیلا کی والدہ سے وہ بات کی جو انھیں خوش کر دیتی۔ایک ویڈیو بیان میں نادیہ خان نے کہا  آپ بھی اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ  ہم جب کسی کی شادی پر جاتے ہیں تو کیا کہتے ہیں؟ آنٹی آپ نے کتنا پیارا ڈریس پہنا ہے، آپ کا میک اپ کتنا اچھا ہے، کہاں سے سیکھا یا آپ کس پارلر گئیں  یہ میک اپ کروانے؟ آپ کا ہیئر سٹائل کتنا اچھا لگ رہا ہے؟ میں نے وہی سے ایسا ہی ہیئر اسٹائل بنانا ہے۔نادیہ خان نے کہا کہ  ہم خواتین شادیوں میں ایسے ہی سوال کرتی ہیں، میں ان سے اور کیا پوچھتی اور  یہی سچ ہے کہ  میں نے ان کی دل سے تعریف کی، میں نے ان سے کہا تھا کہ مجھے  وہ خواتین بہت اچھی لگتی ہیں جو ہر عمر میں اپنا خیال رکھتی ہیں۔ویڈیو میں نادیہ نے اپنے شوہر فیصل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل بھی یہی رائے رکھتے ہیں ۔اداکارہ نے کہا کہ  میں نے انہیں (شرمیلا کی والدہ ) کو لال جوڑے میں دیکھا تو مجھے لگا انہوں نے محنت کی ہے، وہ شادی کی تقریب میں اکیلی آئی ہیں تو ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے لہٰذا  میں نے ان کی حوصلہ افزائی کی جس پر وہ بے حد خوش ہوئیں۔نادیہ نے اپنے پیغام میں رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ شرمیلا نے میرے لیے بے شرم کا لفظ استعمال کیا ، کیا انھیں شرم نہیں آئی؟

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں