aese log jahan honge gand phelaenge

شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان سے جھگڑا کیوں بڑھا؟؟

معروف سیاست دان شرمیلا فاروقی سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں اور تفریح کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی بہت سی باتوں کا  جواب بھی دیتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل شرمیلا فاروقی کا معروف مارننگ شو ہوسٹ نادیہ خان سے جھگڑا ہوا بات اتنی بڑھی کہ ایف آئی اے سائبر کرائم تک پہنچ گئی، شرمیلا نے اب اس جھگڑے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اصل میں نادیہ خان کو ویڈیو ہٹانے کیلئے پہلے میسج کیا، جس پر نادیہ خان نے ویڈیو ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ انہوں نے نادیہ خان سے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھی ویڈیو ہٹانے کیلئے کہا لیکن نادیہ بغیر کسی وجہ کے بضد تھیں۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ وہ صرف یہ چاہتی تھیں کہ نادیہ خان ویڈیو ہٹا دیں کیونکہ یہ میری والدہ کے لیے ایک افسوسناک وقت تھا جن کے شوہر اسی دوران انتقال کر گئے تھے، اس کے علاوہ ان کی صحت بھی خراب تھی۔خیال رہے کہ  اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریب میں نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کی والدہ (انیسہ فاروقی) کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں نادیہ خان  شرمیلا فاروقی کی والدہ سے ان کے میک اپ کے بارے میں سوالات کر رہی ہیں جس کو پی پی رہنما سمیت سوشل میڈیا صارفین نے بھی طنزیہ محسوس کیا اور نامناسب قرار دیا، ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو بے شرم خاتون کہا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین بھی اداکارہ نادیہ خان کے اس روّیے کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ شرمیلا فاروقی ٹھیک کہہ رہی ہیں نادیہ خان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں