کراچی (آغاخالد)سندھ کا دورہ کرنے والے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے صحافیوں نے “شرجیل میمن” کو صوبے کا خوش شکل، خوش لباس اور خوش گفتار وزیر قرار دیدیا جن کی دعوت پر اندرون ملک کے بڑے شہروں کے صحافیوں کے وفود نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران سندھ کا دورہ کیا لاہور کے بعد اسلام آباد نیشنل پریس کلب اور پشاور پریس کلب کے وفود نے بھی سندھ حکومتکی دعوت پر صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ان وفود میں شامل صحافیوں کی اکثریت ان منصوبوں سے متاثر نظر آئی خصوصا اسلام آباد پریس کلب کی سیکریٹری نیئرعلی نے اس نمائندہ کے سوال پر کہاکہ سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ سے زائد گھروں اور کراچی میں ماس ٹرانزٹ کے منصوبوں نے انہیں اور وفد میں شامل 20 کے قریب سینیر صحافیوں کو بہت متاثر کیا جبکہ نیشنل پریس کلب کے وفد میں شامل ایک اور عہدیدار عاصم جیلانی نے ایک سوال پر کہاکہ اسلام آباد کلب کے صدر اظہر جتوئی کی درخواست پر وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے توسیعی منصوبے کےلیے فنڈز کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا اور اس سلسلہ میں سندھ کے سیکریٹری اطلاعات کو جلد سمری تیار کرنے کی ہدایت کی جبکہ نیئر علی نے ایک اور سوال پر کہاکہ شرجیل میمن کے متعلق اکثر صحافیوں کا خیال ہے کہ وہ صوبے کے خوش شکل کے ساتھ خوش لباس اور خوش گفتار وزیر ہیں جو اپنی تزین و آرائش کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں، اسی طرح پشاور پریس کلب کے طیب عثمان کی قیادت میں 18 رکنی وفد کے سندھ کے دورہ کے بعد ان سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ انہیں کوئلہ سےسستی بجلی بنانے کے منصوبے تھر کول اور تھر میں انڈیئن سرحد سے متصل دور دراز علاقوں میں انفرا اسڑکچر نے بہت متاثر کیا ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی تاہم ان کی جگہ سینیر وزیر شرجیل انعاممیمن، سید ناصر حسین شاہ اور ثقافت کے وزیر سید ذولفقار شاہ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایاکہ پارٹی کے نوجواں چیرمین بلاول بھٹو کا وژن بہت اعلی اور مثبت ہے اور انہیں ہی کی ہدایت پر نت نئے منصوبے صوبے کے عوام کی فلاح کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔
شرجیل میمن سندھ کے خوش شکل،خوش گفتار وزیرقرار۔۔
Facebook Comments