سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن( ایس پی آر اے) کا اہم اجلاس صدر ایس پی آر اے کامران رضی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں نائب صدر حمید سومرو،جنرل سیکرٹری اکرم بلوچ،جوائنٹ سیکرٹری ارباب علی چانڈیو، خارزن وکیل راؤ، سیکریٹری اطلاعات دودو چانڈیو اور آفس سیکریٹری سنجے سادھوانی نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ایس پی آر اے کے ممبرز کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جائیگا تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرنے والے ارکان کو سرٹیفیکٹس دئیے جائینگے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائیگا جس میں ایس پی آر اے کے ارکان کو مدعو کیا جائیگا تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کے لئے صدر کامران رضی کی سربراہی میں دودو چانڈیو، وکیل راؤ، قاضی آصف، شجاعت قریشی، زم زم سعید، اور حفیظ بلوچ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو تربیتی ورکشاپ کے انتظامات، مہمان اسپیکرز کے نام اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیگی۔ ایس پی آر اے اجلاس میں مرحوم پارلیمانی صحافی جی ایم گوپانگ کے اہل خانہ کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایس پی آر اے کے اراکین کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اسکیموں اور اراکین کی فلاح و بہبود سے متعلق مالی معاونت کے طریقہ کار بھی وضع کیا گیا۔ اجلاس میں ہونے والے تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے گئے۔