وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔ صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری سہیل افضل خان نے انہیں خوش آمدید کہا۔ شرجیل انعام میمن نے نومنتخب گورننگ باڈی سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سیکریٹری کراچی پریس کلب نے اراکین کلب کے لئے 700 پلاٹس ، ایم ڈی اے میں 80/20 کا فارمولے سمیت ، ایل ڈی اے میں موٹیشن سمیت ترقیاتی منصوبوں کے حل طلب مسائل کی نشاندہی پر وزیر اطلاعات و نشریات نے موقع پر موجود سیکریٹری اطلاعات و نشریات ندیم خان کو ہدایت کی کہ وہ وزیر بلدیات کو یادہانی خط لکھیں۔ اس موقع پر صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری سہیل افضل خان نے شرجیل انعام میمن کو سندھ کی عظیم ثقافت سندھ اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
Facebook Comments