پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر شمیم شاھد اور سیکرٹری جنرل راجہ ریاض نے وفاقی حکومت کی جانب سے رہی سہی ازادی صحافت پر شب خون مارنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے واضح الفاظ میں پیکا ایکٹ میں ترامیم کو مسترد کرتے ھوئے یاد دلایا کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کئی بار صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں وعدہ کیا تھا کہ ان ترامیم کو اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل صحافیوں کے سامنے پیش کیا جائیگا اور اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ کے ساتھ مشاورت لے بعد اتفاق رائے سے پارلیمان لئے جایا جائیگا۔ شمیم شاہد اور راجہ ریاض نے یاد دلایا کہ جب بھی ملک پر شریف برادران برسر اقتدار آتے ہیں تو وہ سب سے پہلے ذرائع ابلاغ کی آزادی کو سلب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعد میں از خود اپنی ھی پیدا کردہ غلطیوں کے نتیجے میں مشکلات سے دوچار ھوتے ھے ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2013 کے انتخابات کے بعد نواز شریف جب تیسری بار برسر اقتدار آیا تو انہوں نے پاکستان کے مضبوط اور موثر ترین پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کو تقسیم در تقسیم کر دیا اور بعد میں آزادی صحافت کو سلب کرنے کے لئے کئی ایک قوانین کا نفاذ کر دیا ۔ انہوں نے کہا اب بھی شریف برادران کچھ حد سے زیادہ وفاداری دکھانے کے درپے ہیں مگر اس وفاداری کا خمیازہ بھی انہیں بہت جلد بھگتنا پڑیگا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے عہدیداروں نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رھنماؤں اور ممبران پارلیمان کی ایوان میں آزادی صحافت کو سلب کرنے کے لئے قانون سازی پر خاموش تماشائی بننے کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے دونوں سیاسی جماعتوں کے رھنماؤں سے اپیل کی کہ وہ رہی سہی آزادی صحافت کی تحفظ کے لئے کردار ادا کرے ۔
شریف برادران جب آتے ہیں آزادی سلب کرتے ہیں، پی ایف یوجے ورکرز۔۔
Facebook Comments