ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم کا کہناہے کہ ، صحافی معاشرے میں آئینہ کا کردار ادا کرتے ہیں، ان کی نشاندہی سے ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا جائے گا، صحافیوں کے بچوں کے لئے ڈی پی ایس میں داخلےکا کوٹہ مقرر کیا جائے گا، جب کہ صحافیوں کی رہائشی کالونی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیخوپورہ میں کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ شاہ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر فیصل جاوید، صدرپریس کلب مبشر حسن بٹ، جنرل سیکٹری رانا محمد عثمان اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔۔

Facebook Comments