shahzaib khanzada or fawad chaudhary mein lafzi gola bari

شاہزیب خانزادہ اور فواد چودھری میں لفظی گولہ باری۔۔

معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں فواد چوہدری نے کہاکہ آپ نے خود ہی بات کرنی ہوتی ہے تو آئینے کے سامنے بولا کریں، مہمان بلانے کی کیا ضرورت ہے؟اس پر شاہ زیب نے جو اب دیا کہ مذاق کرنا ہے تو ’خبرناک‘ میں جایا کریں یہ سنجیدہ شوہے۔اس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ آپ کو لگتاہے کہ سنجیدہ ہے ورنہ لوگ تو نہیں سمجھتے۔شاہ زیب نے پھر جواب دیاکہ آپ کو بلالیا تو آپ کو مزاحیہ شو لگ رہا ہے ورنہ یہ سنجیدہ شو ہے۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں