ٹک ٹاک ویڈیو ایپ سے مشہور ہونے والی خاتون صندل خٹک نے ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔صندل نے استدعا کی ہے کہ ایف آئی کو اسے ہراساں کرنے سے روکا جائے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر مشہور ہونے والی خاتون صند ل خٹک ایف آئی اے کے نوٹسزسے تنگ آکر عدالت پہنچ گئیں۔لاہور کی سیشن عدالت کو دی گئی درخواست میں صندل خٹک نے موقف اختیارکیاہے کہ پاکستانی شہری ہوں، ٹک ٹاک اسٹار ہوں کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی لیکن ایف آئی اے بار بار طلبی کے نوٹس جاری کررہاہے۔انہوں نے استدعاکی کہ عدالت ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔ صندل خٹک کی درخواست پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔واضح رہے کہ صندل خٹک جو کہ حریم شاہ نامی ایک ٹک ٹاک سٹار کے ساتھ مشترکہ ویڈیوز میں نظر آتی ہیں ان پراپنی دوست کے ساتھ مل کر متنازعہ ویڈیوز بنانے کاالزام عائد کیاجاتا ہے۔ان کی بیشتر ویڈیوز مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ آئیں جن میں ان کی بے تکلفی پر کئی لوگوں نے اعتراض بھی کیاتاہم دونوں کا کہنا ہے کہ وہ محض اسٹارز ہیں اور تفریحی ویڈیوز کے علاوہ ان کا کوئی مقصد نہیں۔
ٹک ٹاک گرلز ایف آئی اے سے ڈرگئیں۔۔
Facebook Comments