ٹی وی اور ریڈیو شوز کے میزبان ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ ملائے جانے پر کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔یو ٹیوب چینل کو انٹرویو میں ہوسٹ ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان بہت اچھے اور ہینڈسم شخص ہیں۔ میری شکل شاہ رخ خان سےملتی ہے۔ ان کے ساتھ ملائے جانے پر کبھی کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ لوگوں نے اب شاہ رخ سے متعلق سوال کرنا کم کردیا ہے۔ساحر لودھی کا مزید کہنا تھا کہ میں ریٹنگ کی جنگ میں کبھی بھی شامل نہیں رہا۔ میں جہاں ہوں وہاں ریٹنگ آتی ہے۔ کچھ لوگ مجھے اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ مجھ سے نفرت کرتے ہیں ، کچھ لوگ اس لیے کہ بہت زیادہ نفرت کرتے ہیں اور کچھ اس لیےدیکھتے ہیں کہ وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلتا تھا تو رنگ سانولا ہو گیا تھا جس پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھے اللہ نے بولنے کی صلاحیت دی جس کی وجہ سے اس فیلڈ میں کامیاب ہوا۔ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے قرضوں پر لگایا ہوا ہے بچوں کے پاس نہ کوئی مستقبل ہے نا نوکریاں۔ عمران خان کی فلاحی کاموں کی وجہ سے بہت عزت کرتا ہوں۔ میرا ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ عمران خان کو سیاست میں نہیں آنا چاہیے تھا۔
شاہ رخ کی کاپی کہلانے پر کوئی مسئلہ نہیں ، ساحر لودھی۔۔
Facebook Comments