Shahrukh Khan sent money to Pakistan

شاہ رخ خان نے بھی پاکستان پیسے بھجوائے۔۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ایک بار پھرہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے ہیں اور سوشل میڈیا میں ان پر کروڑوں روپے پاکستان بھجوانے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ حال ہی میں شاہ رخ خان کو پلوامہ حملے کے بعدبھارتی سوشل میڈیا صارفین اور ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے ایک بار پھر نشانہ بنایاجارہا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے بہاولپور ٹینکر حادثے کے متاثرین کے لیے 45 کروڑ روپے پاکستان بھجوائے۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کی دیر تھی کہ شاہ رخ خان سے محبت کا دعویٰ کرنے والے بھارتیوں نے یوٹرن لیتے ہوئے کنگ خان کے خلاف محاذ کھول لیا۔سوشل میڈیا صارفین نے کنگ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا پلوامہ حملے کے بعد جب امیتابھ بچن اور سلمان خان سمیت متعدد بالی ووڈ فنکار حملے میں مرنے والے جوانوں کی مدد کررہے ہیں اسی وقت شاہ رخ خان بھارتی پیسے پاکستان بھجوارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے ہمدردی کے بول تک نہیں بولے، شاہ رخ خان جان بوجھ کر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے لکھا ہم ہندو اگر شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھنا بند کردیں تو یہ 45 کروڑ کیا 45 روپے بھی پاکستان بھجوانے کے لائق نہیں رہے گا۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں