shahida qazi women complex ki salgira

شاہدہ قاضی ویمن کمپلیکس کی سالگرہ

شاہدہ قاضی ویمن کمپلیکس کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے پر کراچی پریس کلب میں پروقار کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ممبر گورننگ باڈی مونا صدیقی اور شازیہ حسن نے کی، جبکہ خواتین صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی بلقیس جہاں نے سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد اور ان کی ٹیم کو شاہدہ قاضی ویمن کمپلیکس کے قیام کا ایک سال مکمل ہونےپر مبارکباد پیش کی اور اسے خواتین صحافیوں کے لیے نعمت قرار دیا۔ مونا صدیقی نے سابقہ ممبر گورننگ باڈی اور اسپورٹس جرنلسٹ کلثوم جہاں کی خدمات کو سراہا، جو ویمن کمپلیکس کی تعمیر کے دوران نمایاں رہیں تھی۔تقریب کے دوران کراچی پریس کلب فن گالا میں نمایاں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی خواتین صحافیوں کو خصوصی گفٹ ہیمپرز اور شیلڈز دی گئیں۔ اس موقع پر سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ خواتین صحافی آئندہ بھی اسی طرح کے ایونٹس منعقد کرتی رہیں گی اور اپنی محنت سے انہیں کامیاب بنائیں گی۔  اختتام پر ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جبکہ مرکزی کیک کٹنگ کی تقریب شاہدہ قاضی ویمن کمپلیکس میں ہوئی، جہاں خواتین نے عزم ظاہر کیا کہ وہ کمپلیکس کی ترقی اور رونق کو ہمیشہ برقرار رکھیں گیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں