شاہد مسعودصحافی نہیں، انفارمر؟؟

’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے پروگرام میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے نصراللہ ملک نے کہا کہ ہم بد قسمتی سے ایسی قوم بن چکے ہیں جو کہ جھوٹ بولتے ہیں ،تین لوگ ایسے ہیں جن کے ساتھ مجھے کام کرنے کا اتفاق ہوا جن میں سے ایک صاحب وہ ہیں جو کہ عمران خان کے گن گا رہے تھے ،میں نے اپنی آنکھوں سے انہیں آصف زرداری کے قدموں میں بیٹھے دیکھا ہے ، وہ زرداری صاحب کو مسیحا قرار دیتے تھے اور کہتے تھے کہ میں نے آپ جیسا سیاستدان نہیں دیکھا ۔پروگرام اینکر منصور علی خان نے نصراللہ ملک سے درخواست کی آپ ان کا نام بتا دیں جس پر نصراللہ ملک نے کہا کہ وہ شخص ” ڈاکٹر شاہد مسعود ہے “ ۔ نصراللہ ملک نے اپنی گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اسی صلے میں انہیں پی ٹی وی کا ایم ڈی بھی لگایا گیا ، پھر ایک مرتبہ میں نے انہیں لاہور دورے کے دوران تین لیڈرز کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہوئے دیکھا ، چوہدری پرویز الہیٰ جو کہ اس وقت پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے ، ان کے گھر گئے اور انہوں نے کہا کہ آپ بہت اچھی حکومت چلا رہے ہیں میں نے آپ جیسا انسان نہیں دیکھا ۔نصر اللہ ملک نے کہا کہ اس کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود کا حمزہ شہباز کے ساتھ ملنے کا اتفاق ہوا تو وہ  ان سے کہنے لگے کہ پرویز الہیٰ نے تو صوبے کو تباہ کر دیا ہے تاہم اسی روز جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین سے ملاقات ہوئی اور ان سے کہنے لگے کہ یہ سارے چوروں کی حکومت ہے، آپ جیسے لوگ ہی ملک چلا سکتے ہیں ۔نصر اللہ ملک نے کہا کہ یہ صحافی نہیں ہیں، یہ انفارمر ہیں جو کہ ایک جگہ سے معلومات لیتے ہیں اور دوسرے کے پاس چلے جاتے ہیں

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

شاہد مسعودصحافی نہیں، انفارمر؟؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں