سینٹرل جیل اڈیالہ میں ڈاکٹرشاہدمسعودکی طبیعت بگڑگئی۔میڈیا رپورٹرس کے مطابق سرکاری ٹی وی کیس میں گرفتاراینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعوداپنی بیرک میں بے ہوش ہوکرگرپڑے جس پرانہیں فوری طورپرجیل ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے نیوروسرجن کوہنگامی طورپرکال کی اورنیوروسرجن سے ان کاچیک اپ کرایاگیاجس نے ان کے مختلف ٹیسٹ کرانے کی تجویزدی ،ذرائع کے مطابق انہیں پمز ہسپتال اسلام آبادلے جایاجائے گاجہاں ان کے ٹیسٹ ہوں گے۔
Facebook Comments