اسپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی طرف سے دائر بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور ایم ڈی سرکاری ٹی وی نشریاتی حقوق کے لئے مبینہ جعلی کمپنی سے معاہدہ کر کے سرکاری خزانے کو ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے جس کا مقدمہ ایف آئی اے میں درج کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مقدمہ سے بریت کے لئے درخواست دائر کی تھی جس پر فاضل جج نے وکلاءکے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔ اب کیس کا باقاعدہ ٹرائل کیا جائے گا۔
Facebook Comments