پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی شاہد مسعود کیخلاف فرد جرم کی کارروائی یکم فروری تک موخر کر دی گئی۔سپیشل سینٹرل جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کی تاہم فرد جرم میں شامل دفعات کیخلاف شاہد مسعود کے وکلا کے اعتراضات مسترد کر دیے۔وکلا صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ اعتراضات مسترد کئے جانے کا مناسب حکم نامہ جاری کر دیں کیونکہ اس فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر سکتے ہیں۔ عدالت نے سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔
Facebook Comments