شاہد جاوید بول میڈیا گروپ کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر

میڈیا انڈسٹری کے معروف نام اور کئی دہائیوں سے چینلز کو کامیابی سے چلانے کے تجربہ کار شاہد جاوید کو بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کا گروپ چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔اس بڑی تبدیلی سے لگتا ہے کہ بول کی نئی انتظامیہ اب چینل کی ترقی و فروغ میں سنجیدگی سے اہم اقدام کرنے جارہی ہے۔ یہ فیصلہ بول میڈیا کی آپریشنل حکمت عملی کو بہتر بنانے کی کوششوں میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔شاہد جاوید ایڈورٹائزنگ اور میڈیا انڈسٹری میں کئی دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں، اس سے قبل وہ انٹرفلو اور ایئر ویوز میڈیا، جس میں ٹی وی ون، نیوز ون اور وسیب شامل ہیں، میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ان کا وسیع تجربہ اور پیشہ ورانہ حکمت عملی و  مہارت سے بول میڈیا گروپ کی ترقی اور مسابقتی صلاحیت میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔شاہد جاوید کی تقرری بول میڈیا گروپ کی ترقی، ترویج اور جدت کی جانب گامزن اقدامات میں اہم پیش رفت ہے۔ ان کی قیادت سے نہ صرف ادارے کی میڈیا انڈسٹری میں پوزیشن مضبوط ہونے کی امید ہے بلکہ بہترین ادارہ جاتی تنظیمی پالیسی بھی فروغ پائے گی جو ملازمین کی ترقی اور فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرے گی۔نئے چیف آپریٹنگ آفیسر نے یکم جون سے باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے اور میڈیا کارکنان کو ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ عمران جونئیر ڈاٹ کام کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بول میڈیا گروپ کی انتظامیہ آئیندہ چند دنوں میں چینل کی بہتری اور ترقی کے لئے کئی بڑے اقدامات کرنے جارہی ہے جس سے میڈیا کارکنان کو بھی فائدہ ہوگا اور چینلز کی بہتری میں بھی ناظرین بہت سی تبدیلیاں دیکھیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں