قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی نے بیٹی انشاءکے نام سے چلنے والے جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کے نام سے چلنے والے ایک اکاونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس پر پانچ ہزار سے زائد فالورز ہیں ، ساتھ انہوں نے لکھا کہ ” میں یہاں یہ وضاحت دینا چاہتاہوں کہ میری کسی بھی بیٹی کا سوشل میڈیا کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے ، مہربانی فرماکر ان اکاﺅنٹس اور میری بیٹیوں کے ساتھ منسوب کی جانے والی خبروں کی نفی کریں ۔

Facebook Comments