koi bartanvi channel pak england series dilchaspi nahi lerha

شاہین شاہ کاعلاج پی سی بی کرارہی ہے

قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی کے برطانیہ میں ہوٹل، ری ہیب اور دیگر اخراجات کی رقم پی سی بی ادا کرے گا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ری ہیب کیلئے لندن روانگی اور اخراجات کی ادائیگی کیلئے پلیئر اور بورڈ میں اتفاق ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے لندن کا ٹکٹ شاہین آفریدی نے خود ادا کیا تھا، قومی فاسٹ بولر چند روز ڈاکٹر ظفر کے ساتھ قیام کے بعد ہوٹل منتقل ہوئے۔کم وقت ہونے کی وجہ سے دبئی سے لندن روانگی کی ٹکٹ شاہین نے خود بک کی تھی۔  ڈاکٹر ظفر اور ڈاکٹر امتیاز پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے ہونے والے سسر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے الزام عائد کیا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اپنے ٹکٹ پر لندن علاج کے لیے گئے اور اپنے خرچے پر ٹھہرے ہوئے ہیں۔دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کوئی یہ کیسے سوچ سکتا ہے کہ ہم نے شاہین شاہ آفریدی کو تنہا چھوڑ دیا، ہوسکتا ہے کہ جلد بازی میں چند چیزیں کلیئر ہونے سے رہ گئی ہوں۔سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پی سی بی انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ ڈومیسٹک پلیئرز کا بھی خیال رکھتا ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان کی فتوحات کی بڑی وجہ ہماری مضبوط اوپننگ جوڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم ایک پلان کے تحت چل رہی ہے، اس پلان سے مڈل آرڈر پر دباؤ آتا ہے لیکن ٹیم اسی پلان سے فتوحات حاصل کرتی آرہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں