shaheed sashafi ki famaily ko insaaf dia jae

شہیدصحافی  کی فیملی کو انصاف دیا جائے، بی یوجے۔۔

بی یو جے نے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کی تیسری برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش ، ورثاء کو انصاف کی فراہم کرنے کا مطالبہ اور صحافی قتل کیس کی صحیح خطوط پر تحقیقات میں پولیس کی ناکامی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بی یو جے آج بھی شہید صحافی کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے،اپنے ورکرز کے حقوق کے لئے قانونی جنگ جاری رکھے گی، ملوث ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے، حکومت بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان کیس کی ازسر نو تحقیقات کرے۔ بیان میں پولیس پراسیکیوشن کی جانب سے صحافی قتل کیس کو ثابت نہ کرنے کو نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر ثبوتوں اور گواہوں کے باوجود ملزمان کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا۔ علاوہ ازیں مقدمے کا اہم اور مرکزی ملزم بھی تین سال سے گرفتار نہیں ہوسکا ہے،بی یو جے کے صدر خلیل احمد نے میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم آج بھی شہید صحافی کے خاندان کے ساتھ ہیں ، متاثرہ خاندان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں