سندھ حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر لیا شہید نصر اللہ گڈانی کے ورثاء کو ایک روپے ایک کروڑ روپے کا چیک دے دیا سندھ ایکشن کمیٹی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے شہید نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری اور ورثاء کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا تھا سینیئر وزیر سندھ حکومت شرجیل میمن نے سندھ حکومت کی جانب سے شہید نصر اللہ گڈانی کے بھائی محمد بخش گڈانی کو کراچی پریس کلب میں 10 ملین کا چیک دیا سندھ ایکشن کمیٹی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی نمائندگی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور کراچی پریس کلب کے صدر سعید سر بازی نے کی اس موقع پر سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کی حمایت کی ہے اور ازادی اظہار رائے کے حوالے سے ہر تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ شہید کا قتل ایک انسان کا قتل ہے جس کی کوئی قیمت نہیں لگائی جا سکتی سندھ حکومت نے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کا وعدہ کیا تھا اور قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برامد کر لی انہوں نے کہا کہ نصر اللہ گڈانی کے قتل کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑا جائے گا الزام لگانا اسان ہے ٹھوس شواہد اور گواہوں کے ذریعے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کی جلد خوشخبری سنائیں گے اس موقع پر کراچی یونین آف جرنلسٹس صدر طاہر حسن خان نے کہا کہ سندھ حکومت ہمیں ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ازاد صحافت اور اظہار رائے کے خلاف بننے والے قوانین کی مخالفت کی اور صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں قانون سازی کی کراچی پریس کلب کے صدر سعید سر بازی نے نصر اللہ گڈانی کے شہید کے ورثاء کی مدد کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا اور شہید کے ورثاء سے دلی تعزیت کا اظہار کیا کراچی یونین اف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے سندھ ایکشن کمیٹی پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کراچی یونین اف جرنلسٹس حیدراباد یونین اف جرنلسٹس سکر یونین اف جرنلسٹس اور سندھ بھر کی صحافی برادری کی جانب سے شہید نصراللہ گڈانی کی ورثاء کی دل جوئی کرنے پر سندھ حکومت اور خصوصا شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا۔
شہیدصحافی کے ورثا کو ایک کروڑ معاوضے کا چیک۔۔
Facebook Comments