shaheed sahafi ke qatal ke khilaaf awaz uthane wala editor nokri se farigh

شہید صحافی کے قتل کے خلاف آواز اٹھانے والا  ایڈیٹر نوکری سے فارغ

 گھوٹکی کے صحافی شہید نصر اللہ گڈانی کے قتل کے خلاف آواز اٹھانے اور سراپا احتجاج رہنے والے سندھی اخبار کے ایڈیٹر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا،  اطلاعات کے مطابق حیدرآباد اور سکھر سے شائع  ہونے والی سندھی اخبار “کوشش” کے مالکان نے ایڈیٹر نعمت کھوڑو کو فارغ کردیا، ذرائع کے مطابق نوکری سے فارغ کیے جانے والے ایڈیٹر صحافتی تنظیم۔۔سندھ صحافی اتحاد کے بانی ہیں، جنہوں نے گزشتہ ہفتے گھوٹکی کے شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کی کال دی تھی اور احتجاجی کال پر سندھ سے 80 چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے، ایڈیٹر نے دو سال پہلے سکھر کے شہید صحافی اجے  لالوانی کے قتل کے خلاف ہزاروں لوگوں کو اکٹھا کر کے 30 کلومیٹر تک پیدل مارچ کیا تھا، اور انہوں نے آئندہ ہفتے نصراللہ گڈانی کے قتل کے خلاف بھی  پیدل  مارچ کا اعلان  بھی کیا تھا۔۔ مگر جمعے کے روز ادارے نے بغیر کسی نوٹس  کے ایڈیٹر نوکری سے فارغ کیا ، ياد رہے کہ سندھی اخبارکوشش کا سندھ  کے بڑے  اخباروں میں شمار ہوتا ہے،پپو کے مطابق کوشش اخبار سے اچانک بغیر کسی نوٹس کے نکالے جانے پر ایڈیٹر نعمت کھوڑو نے سوشل میڈیا پر اخبار مالکان کو برابھلا کہا ہے۔ کوشش اخبار چھ صفحات کا سندھی اخبارت ہے جس کے سندھ کے ہر ضلع میں دس، دس رپورٹرز ہیں لیکن ادارہ کسی ایک کو بھی تنخواہ نہیں دیتا۔ کوشش اخبار کے ایڈیٹر کو نکالے جانے پر متعدد رپورٹرز نے بھی استعفا دے دیا ہے جن کے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ نعمت کھوڑو کے قریبی دوست تھے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں