شھيد صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ سات روز کے بعد میرپور ماتھیلو تھانے میں درج کرلیاگیا۔۔پولیس حکام کے مطابق نصراللّٰہ گڈانی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ 2 نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ میرپور ماتھیلو نے کہا کہ صحافی کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمہ مقتول صحافی کی والدہ مسمات پٹھانی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہاگیا ہے کہ شہید صحافی نصر اللہ عوامی مسائل کو اجاگر کرتا تھا، بااثر، سردار وڈیرے سرکاری افسران اکثر نصر اللہ سے ناراض رہتے تھے، ایسے افراد سے جان لیوا دھمکیاں ملنے کا اکثر بتاتا تھا، ایس ایچ او تھانہ میرپورماتھیلو کے مطابق مقدمے میں بااثر افراد، سردار وڈیروں اور سرکاری افسران کا بھی ذکر کیا گیا ہے،یاد رہے کہ صحافی نصراللّٰہ گڈانی پر 21 مئی کو فائرنگ کی گئی تھی، جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔
شہید صحافی کے قتل کا مقدمہ درج۔۔
Facebook Comments