گھوٹکی میں شہید ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کیس کی سماعت سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میرپور ماتھیلو میں ہوئی۔۔ عدالت میں انویسٹی گیشن آفیسر ایس ایس پی تنویر احمد تنیو پیش ہوئے ، گرفتار ملزم اصغر لونڈ کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا ۔۔ مقتول صحافی کے بھائی محمد یعقوب گڈانی اور وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔۔ انویسٹی گیشن آفیسر نے عدالت سے استدعا کی کہ میں انویسٹی گیشن مکمل نہیں کر سکا اس لیئے کچھ وقت دیا جائے ، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 25 اکتوبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔ کیس کی سماعت پچیس اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
Facebook Comments