سکھر پریس کلب کے سابق صدر شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سندھ کی صحافی برادری، سول سوسائٹی ،سیاسی سماجی کارکنان وکلا برادری سراپا احتجاج ،سکھر پریس کلب سے لالہ اسد پٹھان کی قیادت میں ڈی آئی جی آفس تک ریلی نکالی گئی اور ڈی آئی جی آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سراج الحق کی بھی دھرنے میں شریک ہوئے، سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کے واقعہ کو 9 دن گزرنے کے باوجود مرکزی ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر یونین آف جرنلسٹس کے مختلف یونٹس گھوٹکی،خیرپور ، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، کشمور کندھ کوٹ، شکارپور، پنوعاقل، روہڑی، کندھرا و دیگر شہروں کے صحافیوں، سول سوسائٹی کے افراد اور سیاسی سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما خالد کھوکھر، لالا اسد پٹھان، ایس یو جے کے صدر امداد بوزدار ، شہزاد تابانی، احقر رضوی، لالہ شہباز پٹھان، سلیم سہتو جاوید جتوئی و دیگر کی قیادت میں سکھر پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے ڈی آئی جی آفس کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا ،اس موقع پر دھرنے میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق، جسقم کے رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی، رواداری تحریک کے مرکزی رہنما پنھل ساریو و دیگر صحافیوں، سیاسی رہنمائوں، وکلاء برادری ، مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں ایڈوکیٹ قربان ملانو، شائستہ کھوسو ،مشتاق سرکی، وحید راجپر، احسان لاشاری، عبداللہ بھٹو، جلال بھیو، سمیت دیگر نے شرکت کی۔
شہیدصحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاجی ریلی اور دھرنا۔۔
Facebook Comments