شہید صحافی کے خون سے انصاف کرینگے، ناصر حسین شاہ۔۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ شہید صحافی کے خون کے ساتھ انصاف ہو۔گھوٹکی میں ناصر شاہ نے صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے گھر پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ شہید صحافی کے خون کے ساتھ انصاف ہو، قاتل کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں، ہم چاہتے ہیں ان کو سزا ملے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نصراللّٰہ گڈانی کے لواحقین جس افسر کا نام دیں گے، اُس سے تحقیقات کروائی جائیں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی صحافت اور قانون پر عملدرآمد چاہتی ہے، دیگر نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں