shaheed khatoon reporter ke lawahkeen keliye 50 lakh ka imdadi check jari

شہید خاتون رپورٹر کے لواحقین کیلئے 50 لاکھ کا امدادی چیک جاری۔۔

پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اور پنجاب یونین آف جرنلٹس کی کوششوں کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے شہید خاتون صحافی صدف نعیم کے لواحقین کو پچاس لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک جاری کردیا گیا، اس حوالے سے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و داخلہ امور عطااللہ تارڑ اور مسلم لیگ نون پنجاب کے نائب صدر رانا مشہود وزیراعظم کی ہدایت پر مرحومہ کے گھر گئے، لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے صدف نعیم شہید کے واقعہ پر افسوس کا اظہارکیا، مرحومہ کی صحافتی خدمات کو سراہا، اس موقع پر مرحومہ کے شوہر محمد نعیم، صاحبزادی نرما نعیم اور صاحبزادے محمد اذان سمیت پی یوجے کے صدر ابراہیم لکی بھی موجود تھے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں