nida yasir se a chi bohot si khawateen meezbaan hein

شاہ رخ پاکستان شفٹ ہوجائے،وقارذکا۔۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر و معروف میزبان وقار ذکا نے بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کو فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہو جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر پچھلے تین ہفتوں سے مسلسل خبروں میں ہیں۔ 2 اکتوبر 2021ء کو بھارتی نارکوٹکس بیورو نے ایک کروز پارٹی میں منشیات کے استعمال پر 23 سالہ آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔ تب سے شاہ رخ خان اور ان کی فیملی موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔وقار ذکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔وقار ذکا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت جو کچھ آپ کی فیملی کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب فضول ہے اور میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں