ایکسپریس نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر اعتراض کیا جس پر بعدازاں جہانگیر ترین نے بھی جواب جاری کیا تاہم یہاں قابل امر ذکر یہ ہے کہ جس وقت شاہ محمود قریشی پریس کانفرنس کر رہے تھے تو پاکستان کا سرکاری ٹیلی ویژن ’پی ٹی وی ‘ بھی اسے براہ راست نشر کر رہا تھا تاہم جیسے ہی جہانگیر ترین کا ذکر خاص چھڑا تو پی ٹی وی نے فوری طور پر براہ راست نشریات منقطع کر دیں ۔ تاہم نجی ٹی وی کایہ بھی دعویٰ ہے کہ فوادچوہدری کو شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملے میں بیان بازی کا حصہ بننے پر وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اظہار برہمی کا سامنا بھی کرنا پڑا
Facebook Comments