پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے پی ایف یو جے کے الیکشن 27 – 2025 کے لئے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کو دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک دی ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ،سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ،نائب صدر ندیم زعیم ، جوائنٹ سیکرٹری شیر علی خالطی ،مدثر حسین تتلہ، خزانچی نسیم قریشی اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مبارک باد کے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی واحد نمائندہ تنظیم پی ایف یوجے کے الیکشن میں لاہور ، کراچی اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ سمیت 13 بڑے شہروں سے ڈھائی سو سے زائد بی ڈی ایم مندوبین نے شرکت کی اور صحافیوں کی نمائندہ یونین کے انتخاب اور ان کے معاشی حقوق اور آزادی صحافت و آزادی اظہار کے حقوق کے تحفظ کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے پی ایف یوجے کے دوبارہ منتخب ہونے والے سیکرٹری ارشد انصاری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ صحافیوں کے معاشی اور آزادی صحافت کے حقوق کے تحفظ کی جنگ فرنٹ فٹ پر لڑیں گے۔ انہوں نے پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ اور خزانچی لالہ اسد پٹھان سمیت ایگزیکٹو کونسل کے نو منتخب ممبران شفیق اعوان ، مخدوم بلال ،،اعجاز مقبول اور رانا شفیق پسروری سمیت دیگر ممبران ایگزیکٹو کونسل کو بھی مبارک باد دی ہے ۔
صحافیوں کے حقوق کی جنگ فرنٹ فٹ پر لڑیں گے ، پی یو جے
Facebook Comments
