شفاعت علی پاکستان آئیڈل کے میزبان منتخب۔۔

ملک کا سب سے بڑا موسیقی کا مقابلہ ’پاکستان آئیڈل‘ ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد شاندار انداز میں واپس آ رہا ہے، جس نے عوام میں جوش و خروش کی لہر پیدا کر دی ہے۔حال ہی میں شو کے میزبان کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار شفاعت علی ہیں۔شو کی ویب سائٹ کے مطابق ہر اسٹیج کو روشن کرنے، ہر محفل میں رنگ بھرنے اور ہر شو کو یادگار بنانے کے لیے شفاعت علی پاکستان آئیڈل 2025 لے کر آرہے ہیں۔پاکستان آئیڈل نامور ججز کے پینل کے ساتھ واپس آرہا ہے، جس میں فواد خان، گلوکارہ زیب بنگش، گلوکار و قوال راحت فتح علی خان اور مشہور بینڈ اسٹرنگز کے موسیقار بلال مقصود شامل ہیں۔پروڈکشن کمپنی ایم ایچ گلوبل نے فریمنٹل سے شو کے تمام حقوق حاصل کر لیے ہیں تاکہ اس کی پیشکش مؤثر انداز میں کی جا سکے۔پاکستان آئیڈل کے نئے سیزن کے لیے ایک غیر معمولی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے، جس کے تحت یہ شو پانچ مختلف ٹی وی نیٹ ورکس پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا، جو دنیا بھر میں کسی بھی ’آئیڈل‘ فرنچائز میں پہلی بار ہو رہا ہے۔کمپنی کے مطابق اس کثیر پلیٹ فارم حکمت عملی کا مقصد پاکستان کے مختلف علاقوں اور زبانوں کے لوگوں تک شو کو پہنچانا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں