shadi waqt par ho to behtar hai

شادی وقت پر ہوتو بہتر ہے، انوشے اشرف۔۔

معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف  کا کہنا تھا کہ شادی اچھی چیز ہے تاہم نہ پہلے اور نہ بعد میں بلکہ اپنے وقت پر ہونا چاہیے۔ شادی کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے اور نہ یہ ہونا چاہیے کہ آپ کی پوری زندگی کا دارومدار ہی شادی ہو۔ انوشے اشرف نے ایکسپریس ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ ۔۔ ان سے مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے ادکار کی کال مس ہوگئی۔ انوشےاشرف نے کہا کہ  ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار التن اینگن کی بہت بڑی فین ہوں اور یہ بات میرے ایک ترک دوست کو پتا ہے۔انہوں  نے کہا کہ میرے  دوست مراد ارطغرل کے پڑوسی ہیں اور ان کو میں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں ارطغرل بہت مشہور ہیں اور میں بھی ان کی فین ہوں اور ان سے بات کرنا چاہتی ہوں۔انوشے اشرف نے انکشاف کیا کہ مراد نے عید پرملنے کے لیے آئے ارطغرل سے میرے بارے میں بات کی اور انہوں نے مجھے کال کی لیکن میں نے کال مس کردی کیونکہ میں جم میں یوگا کررہی تھی۔ بعد میں ارطغرل نے مجھے ویڈیو پیغام میں خیر خیریت پوچھتے ہوئے عید کی مبارکباد بھی دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں