ماہرہ خان پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کی فلم ” رئیس “ میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کےساتھ بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔اب مداحوں کی جانب سے ماہرہ کی خفیہ شادی کو لیکر سوالات کئے جا رہے ہیں جس پر ماہرہ نے ویڈیو پیغام میں سب کو حقیقت بتادی۔ماہرہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایک مداح کے سوال کہ آپ نے شادی کی مگر خفیہ رکھی ہے کے جواب میں ماہرہ نے کہا کہ اگر میں شادی کرتی ہوں تو اپنے تمام مداحوں کےساتھ شیئر ضرور کروں گی اور کیا میری شادی خفیہ رہ سکتی ہے ۔ماہرہ نے ویڈیو میں انگلیاں لہرا کر کہا کہ میری انگلی میں کوئی انگوٹھی تک نہیں ، میری منگنی بھی نہیں ہوئی ۔ایک مداح کی جانب سے ماہرہ کی ناک کی سرجری سے متعلق پوچھا گیا تو ماہرہ نے اپنے کیمرہ مین سے ان کی نام زوم کرنے کا کہا اور مداحوں سے کہا کہ دیکھ لیں میں نے کوئی سرجری نہیں کرائی ہے ۔

شادی تو کیا،منگنی تک نہیں ہوئی، ماہرہ خان۔۔
Facebook Comments