مقبول اداکارہ و شاعرہ یاسرہ رضوی نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کے لیے انہوں نے اپنے شوہر عبد الہادی کو خود پیشکش کی تھی،اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل میرا ایک بریک اپ ہوا تھا جس کے بعد میں کئی ماہ ڈپریشن کا شکار رہی، میں نے ضرورت سے زیادہ کھانا پینا شروع کردیا تھا جس کے باعث میرا وزن بڑھ گیا۔حال ہی میں یاسرہ رضوی نے ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ میں محبت کے معاملے میں زیادہ خوش قسمت نہیں رہی لیکن اب جو میرے پاس ہے، اس کے لیے مطمئن ہوں۔ یاسرہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں شادی سے قبل شوہر عبد الہادی کی مینٹور تھی، اس وقت ہادی کا ایم بی اے ختم ہونے والا تھا اور ہماری کیمسٹری بہت ہی اچھی تھی، پھر ہم گہرے دوست بھی تھے تو ایک دن ہم ایسے ہی بیٹھے تھے کہ اچانک میں نے اسے شادی کی پیشکش کردی اور کہا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گے۔یاسرہ کا کہنا تھا کہ اس نے فوراً ہاں کہا اور پھر آدھے ایک گھنٹے میں ہم نے اپنے گھر بات کی اور یوں ہمارا رشتہ طے ہوگیا۔
