نامور پاکستانی اداکارہ نوربخاری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔ نور بخاری نے تقریباً 10 ماہ قبل شوبز چھوڑ کر مذہب کاراستہ اپنا لیا تھا اور یہ بھی کہا جارہا تھا کہ نور نے یہ قدم بشریٰ مانیکا کے کہنے پر اٹھایا ہے،گزشتہ ماہ بشریٰ مانیکا اورنور بخاری کی عمرے کی ادائیگی کے دوران لی گئیں تصاویر بھی میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھیں اور ان تصاویر کے بعد ہی ان افواہوں کو تقویت ملی تھی کہ نور خاور مانیکا کے ساتھ پانچویں بار شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں، تاہم اب اداکارہ نور نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی ۔انکا کہنا ہے کہ کچھ طاقتور لوگ میرے اور خاور مانیکا کے خلاف ایک پروپیگنڈہ مہم چلارہے ہیں اور ہمیں ایک دوسرے سے منسلک کررہے ہیں، میں حیران ہوں یہ جان کر کہ ہر کسی کو میری شادی میں اتنی دلچسپی کیوں ہے وہ بھی اس شخص سے جو میرے والد کی عمرکا ہے، میں کیسے اس شخص سے شادی کرسکتی ہوں جو میرے والد کے برابر ہے۔نورنے مزید کہا میں جہاں بھی جاتی ہوں لوگ میرانام خاور کے ساتھ لیتے ہیں، میرے اورخاور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ میں خود سے بڑی عمر کےآدمی کے ساتھ کیوں شادی کروں گی۔ نور نے اپنی پانچویں شادی کے حوالے سے وضاحت کی کہ ان کا فی الحال کسی سے بھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ۔ ماضی میں جب بھی میں نے شادی کی میڈیا اور لوگوں کو اس بارے میں بتایااس بات کو کبھی راز رکھنے کی کوشش نہیں کی۔نور نے کہا اگر کسی کو میری شادی میں دلچسپی ہے تو مہربانی کرکے میرانام خاور کے بجائے کسی جوان اور میرے لیے موزوں شخص سے جوڑے۔ شوبز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نور نے کہا میں شوبزانڈسٹری چھوڑ کر بہت خوش ہوں اور سوائے مذہبی پروگراموں کے کسی اور پروگرام یا ڈراموں اور فلموں میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں۔