model o social media star ka nida yasir ke show mein muft janae se inkar

شادی کی پیشکش ٹھکرادی تھی، ندا یاسر۔۔

اداکارہ و معروف میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوہر، اداکار اور ڈائریکٹر یاسر نواز کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ ندا یاسر اپنے شو میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلاتی ہیں اور اُن کا انٹرویو کرتی ہیں، ندا یاسر دلچسپ اور سلیبریٹیز کو پھنسا دینے والے سوالوں کے حوالے سے بھی کافی مشہور ہیں۔ندا یاسر کی جانب سے حال ہی میں ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا گیا ہے جس میں انہوں نے خود سے متعلق متعدد دلچسپ باتیں بتائی ہیں۔ندا یاسر نے اپنے کیریئر کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کی اپنے شوہر، یاسر نواز سے ملاقات ایک ڈرامہ سیٹ پر ہی ہوئی تھی، پی ٹی وی کے ایک پراجیکٹ میں وہ اور یاسر نواز کام کر رہے تھے۔اس ڈرامے کے سیٹ پر ہی یاسر نواز نے اُنہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔ندا یاسر کا وائرل ہوتے اس مختصر سے ویڈیو کلپ میں بتانا ہے کہ انہوں نے فوراً ہی یاسر نواز کو شادی سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ’میں آپ سے شادی نہیں کر سکتی کیوں کہ آپ سندھی ہیں۔ندا یاسر نے مزید کہا کہ ’اس پر یاسر نواز بہت حیران ہو گئے تھے، یاسر نواز کا کہنا تھا کہ وہ سندھی ہیں کوئی غیر مذہب تو نہیں، یہ کیا بے وقوفی کا جواب ہے۔ندا یاسر نے مزید بتایا کہ اُن کے ذہن میں ایک خوف تھا، انہوں نے یاسر نواز کے والد کے ڈرامے دیکھ رکھے تھے، سندھی رعب اور دبدبے والے ہوتے ہیں لہٰذا اُنہوں نے یاسر نواز سے کہا کہ ہم اچھے دوست رہیں گے مگر میں شادی نہیں کر سکتی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں