ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں کی بہترین اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اُن کی شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن وہ شادی سادگی سے کریں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہمینہ خالد کی جانب سے نامور فنکاروں کے اعزاز میں اہتمام سحری کے موقع پر ’جنگ‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔نیلم منیر کا اپنے والے پروجیکٹس سے متعلق کہنا تھا کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی پانچ فلموں کے مقابلے میں میری فلم ’چکر‘ نمبرون ثابت ہوگی، میرا کسی اداکارہ سے مقابلہ نہیں ہے، عیدالفطر پر میری تیسری فلم ریلیز ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل فلم بین مجھے چھپن چھپائی اور رانگ نمبر 2 میں دلچسپ کرداروں میں دیکھ چکے ہیں۔اداکارہ نیلم منیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جب کسی فنکارہ کے طلاق کی خبر سنتی ہوں تو اداس ہوجاتی ہوں، فنکاروں کی آپس کی شادیاں اچھی روایت ہے۔۔
شادی کی خوشخبری اچانک دوں گی، نیلم منیر۔۔
Facebook Comments