bachpan mein harassment ka shikaar huii

شادی کے لئےذہن بنالیا ہے، انوشے اشرف۔۔

معروف وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تاحال شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔انوشے اشرف نے  جیو نیوز کے مقبول ترین شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، اس دوران انوشے نے شو کے میزبان تابش ہاشمی کے ہمراہ خوش گپیوں کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں کے متعدد سوالات کے جواب بھی دیئے۔شو کے دوران 40 سالہ اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے تاحال شادی کیوں نہیں کی ؟اس سوال کے جواب میں انوشے اشرف نے بتایا کہ انہوں نے شادی کی کوشش کی تھی، ماضی میں اُنہوں نے منگنی بھی کی تھی مگر پھر شادی شدہ افراد کا حال دیکھ کر انہوں نے شادی کا ارادہ ترک کر دیا تھا۔انوشے کا شادی سے متعلق موضوع پر مزید کہنا تھا کہ ان کی نظر میں شادی  کے لیے مرد اور خاتون کی عمر کے درمیان فرق کی کوئی اہمیت نہیں ہے، عمر صرف ایک نمبر کی حیثیت رکھتی ہے  البتہ ذہنیت ایک جیسی ہونی چاہیے۔انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے لیے صرف اور صرف اپنے شریک حیات میں ایک چیز دیکھنا چاہتی ہیں اور وہ یہ ہے کہ اُن کا شریکِ حیات اُن کی ذہنیت جیسی ہی ذہنیت رکھتا ہو، دونوں کے خیالات ملتے جلتے ہوں۔انہوں نے شو کے دوران اپنی شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے شادی کرنے کے لیے اب اپنا ذہن بنا لیا ہے مگر اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں