معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بہت چھوٹی عمر میں شادی ہو گئی تھی، شادی کے بعد معلوم ہوا تھا کہ وہ اپنے شوہر کی تیسری بیوی ہیں۔اداکارہ مائرہ خان کا مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنی شادی سے متعلق بات کر رہی ہیں۔اداکارہ کا بتانا ہے کہ مجھے میری دوست ایک سالگرہ کی تقریب میں لے گئی تھی، وہیں میری ملاقات میرے شوہر سے ہوئی تھی اور فون نمبر کا لین دین بھی ہو گیا۔ مائرہ خان کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ بھی نہیں چلا کہ کیا ہوا ہے اور اگلے دو ہفتوں میں میری شادی بھی ہو گئی تھی، شادی کے بعد جب شوہر کے گھر گئی تو معلوم ہوا کہ شوہر کی میں تیسری بیوی ہوں۔مائرہ خان نے کہا کہ میرے شوہر نے شادی سے قبل مجھے نہیں بتایا تھا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور اُن کی دو بیویاں بھی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں اُس وقت 15 سے 16 سال کی بچی تھی، میرا سسرال نیچے گھر میں اور میں اوپر رہتی تھی، میری والدہ بھی میرے ساتھ رہتی تھیں، میں وہ 7 سے 8 سال کبھی بھی نہیں بھول سکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ شادی کے اگلے روز ہی اس کی دونوں بیویاں گھر آگئیں جس کے بعد علم ہوا کہ میں اپنے شوہر کی تیسری بیوی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں مائرہ خان نے کہا کہ مرحوم شوہر کو اللہ جنت نصیب کرے لیکن جب میں ان کے سامنے روتی تھی یا پریشان ہوتی تھی تو وہ کہتے تھے کہ اداکاری جہاں کرنی ہوتی ہے وہاں کیا کرو یہ گھر پر نہیں کیا کرو۔بچپن سے متعلق مائرہ خان نے بتایا کہ میں بہت خاموش بچہ تھی کوئی نہیں سوچ سکتا تھا کہ بڑے ہوکر اتنا بڑا ڈرامہ نکل آؤں گی۔انہوں نے کہا جب بڑی ہوئی تو پتا چلا کہ میرے دو بہن بھائی ہیں لیکن کبھی والد نے ملنے نہیں دیا میں اکیلے ہی رہی، والد نے والدہ کو نہیں بتایا تھا کہ ان کی پہلے شادی ہوئی ہے اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ والد حیات ہیں لیکن والدہ اور مجھ سے ملتے نہیں ہیں کیونکہ والدہ سے علیحدگی ہوچکی ہے۔مائرہ خان نے کہا کہ والد میری والدہ پر بہت ظلم کرتے اور مارتے تھے میں 15 سال کی تھی تو ایک رات والدہ کو لے کر گھر سے نکل گئی اور پھر پیچھے مڑ کر کبھی نہیں دیکھا۔فلم ’دادل‘ میں بلقیس بلوچ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مائرہ خان نے کہا کہ پھر ایک بار جھگڑا ہوا اور میری والدہ کو دھکے دیے گئے، جس کے بعد میں نے سوچا کہ میں یہاں اب نہیں رہوں گی۔مائرہ خان کا بتانا ہے کہ میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ اس طرح تو تم ساری زندگی ماریں اور ڈنڈے کھاتی رہو گی یہاں سے چلو، پھر ایک رات ہم نے وہ گھر چھوڑ دیا، ہمارے پاس بس ایک تھیلی تھی اور کچھ رقم تھی، اس کے بعد میں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ۔
شادی کے بعد پتہ چلا تیسری بیوی ہوں، مائرہ خان۔۔
Facebook Comments