معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے شادی کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔صنم جنگ نے حال ہی میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔شعیب اختر نے صنم جنگ سے پوچھا کہ شادی کے بعد آپ کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں شادی کے بعد بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی اور مجھے ایسا محسوس بھی نہیں ہوتا کہ میری شادی ہوگئی ہے کیونکہ میں شادی کے بعد بھی اپنے والدین کے گھر پر ہی رہتی ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ ایک چیز جس کا مجھے شادی کے بعد اندازہ ہوا وہ یہ ہے کہ شادی سے پہلے گھر پر میرے سارے کام یوں لگتا تھا جیسے جادوئی طریقے سے ہوجاتے ہیں اور کچھ بھی خود نہیں کرنا پڑتا تھا لیکن اب اگر گھر میں کوئی اے سی نہیں چل رہا ہے خراب ہوگیا ہے تو اسے ٹھیک کروانے کے لیے خود کال کرکے کسی کو بلانا پڑتا ہے ۔ صنم جنگ نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ میں کافی خوش قسمت رہی ہوں کہ مجھے شادی کے بعد بھی اپنے والدین کے ساتھ رہنے کا موقع ملا اور ابھی تک کسی بڑی تبدیلی سے نہیں گزری۔یاد رہے کہ اداکارہ صنم جنگ نے اپنے دوست سید عبدالقسام جعفری سے 2016ء میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ’الایاجعفری‘ ہے۔