شادی کے 10ماہ بعد طلاق ہوگئی، اداکارہ ۔۔۔

زی کیو کے نام سے جانی جانے والی اداکارہ زینب قیوم نے اپنی طلاق اور ماضی کی تلخ یادوں کے متعلق بات کی۔ معروف اداکارہ زینب قیوم کا کہنا ہے کہ ان کی شادی 2010 ء میں ہوئی تھی اور شادی کے 10ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دے دی تھی۔اداکارہ زینب قیوم نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی اور طلاق سے متعلق گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ آغاز سے ہی پرانی سوچ کی حامل ہیں، بچوں اور فیملی کی خواہش میں 11 سال قبل 2010 ء میں شادی کی اور دبئی چلی گئیں جس کے بعد ہم لندن منتقل ہوگئے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے میری میت ہی اُٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔زینب قیوم نے بتایا کہ خود پر طلاق کی مہر لگنے کے بعد میں دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور سوچتی تھی کہ ایک کامیاب کیرئیر کے باوجود میں شادی جیسے بندھن کو نبھانے میں ناکام ہوگئی۔اداکارہ نے کہا کہ اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں کیونکہ  میرا خیال ہے کہ خدا نے میرے نصیب میں اب تک صبر لکھا ہے لیکن کئی لڑکیاں ایسی ہیں جو طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرکے ایک خوشحال زندگی گزاررہی ہیں۔واضح رہے کہ زینب قیوم ایک زمانے میں پاکستان کی سپر ماڈل رہ چکی ہیں اور اب پاکستانی ڈراموں میں بڑی عمر کی خواتین کے کرداروں میں نظر آتی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں