shadi karoobi shakhs se karogi

شادی کاروباری شخص سے کروں گی، کومل عزیز۔۔

ماڈل، اداکارہ و کاروباری خاتون کومل عزیز خان نے کہا ہے کہ پہلے انہوں نے اچھی تعلیم، پھر اداکاری اور بعد ازاں کاروبار پر توجہ دیا لیکن اب وہ جلد شادی کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ ان کی عمر 34 سال ہوچکی ہے۔کومل عزیز خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کاروبار، اداکاری اور خواتین کی خود مختاری سمیت شادی کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وہ محض 16 سال کی تھیں، تب سے ان کے لیے رشتے آنا شروع ہوگئے تھے لیکن انہوں نے پہلے تعلیم اور پھر اداکاری پر توجہ دی جب کہ اس وقت کم عمر ہونے کی وجہ سے وہ شریک حیات سے متعلق زیادہ مطالبات بھی نہیں کر سکتی تھیں لیکن اب وہ اپنی مرضی کے مطالبات کر سکتی ہیں۔ان کے مطابق پاکستان کا سماج مردانہ ہے، جہاں ایک عورت کے لیے مرد کا سہارا لازمی ہوتا ہے یا پھر وہ مالی طور پر بہت زیادہ مستحکم ہو تو بات بن سکتی ہے۔اداکارہ کے مطابق جس طرح کاروبار کرتے وقت سوچنا اور دماغ لڑانا پڑتا ہے، اسی طرح شادی کے وقت بھی سوچنا چاہیے اور وہ اس حوالے سے کلیئر ہیں کہ وہ شوبز انڈسٹری کے کسی بھی شخص سے شادی نہیں کریں گی، وہ کاروباری شخص سے شادی کریں گی۔کومل عزیز خان نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اب ان کی عمر 34 سال ہو چکی ہے جو کہ اچھی خاصی عمر ہوتی ہے، اس لیے اب انہوں نے ہر حال میں جلد شادی کرنی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں