اداکارہ سجل علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا وہ نہیں سمجھتی کہ شادی کرنا ضروری ہے۔اداکارہ سجل علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں معاشرے میں شادی کی تصویر کو کیسے دیکھا یا جاتاہے کہ ساتھی کے بغیر انسان نا مکمل یا ادھورا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ “ایک طرح سے، آپ مجھ سے نہیں پوچھ رہے ہیں، آپ کو جواب معلوم ہے، آپ جانتے ہیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ آپ مرد کے بغیر مکمل ہیں، صحیح شخص کے ساتھ رہنا یا پیار کرنا بہت اچھا خیال ہے لیکن آپ مرد کے بغیر نامکمل نہیں ہیں۔ مجھے ایسا نہیں لگتا، میں واقعی میں کسی کے ساتھ رہنے کی خواہش نہیں کرتی ہوں۔ میں ہر دن محبت، احترام اور تعریف کی وجہ سے اس دن کو مناتی ہوں۔مجھےکبھی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ میں نا مکمل ہوں۔ ہمیں ہمارے کلچر کو تھوڑا سا بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ہمارے اندر یہ ڈال دیا جاتا ہے کہ بچپن سے ہی کہ ماسٹر یا گریجویٹ کرنے کے بعد شادی کرنی ہےلیکن کیوں ٹھیک ۔۔
شادی کرنا ضروری تو نہیں، سجل علی۔۔
Facebook Comments