log 51 saal ki barhya kehte hein

شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی، ریشم۔

لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ شادی کرکے اپنا ذہنی سکون برباد نہیں کرنا چاہتیں۔حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے تین اسٹارز ریشم، احمد علی اکبر اور آمنہ الیاس نے نجی ٹی وی چینل کے شو “گپ شپ” میں بطورِ مہمان شرکت کی۔گفتگو کے دوران شو کے میزبان واسع چوہدری نے تینوں اسٹارز سے شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اداکار احمد علی اکبر نے کہا کہ “مجھے لگتا ہے اب میری شادی ہوجانی چاہیے”۔اسی دوران ریشم نے کہا کہ “میرے لیے شادی سے زیادہ ضروری میری ذہنی صحت اور سکون ہے، میں شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی”۔ریشم نے کہا کہ “میں نے اپنے اردگرد اپنی سہیلیوں میں دیکھا ہے جتنی تیزی سے شادیاں ہورہی ہیں وہ اتنی ہی جلدی ٹوٹ بھی رہی ہیں، آج کل کی شادیاں ذہنی سکون چھین رہی ہیں”۔اداکارہ نے مزید کہا کہ “میں جب کسی کی شادی کو ٹوٹتا ہوا دیکھتی ہوں تو بہت زیادہ گھبراتی ہوں”۔ریشم کی بات مکمل ہونے کے بعد واسع چوہدری نے آمنہ الیاس اور احمد علی اکبر سے پوچھا کہ کیا آپ شادی کرکے پاگل ہونا چاہتے ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ “میں پاگل ہونا چاہتی ہوں” جبکہ احمد علی اکبر نے کہا کہ “میں تو پہلے سے ہی پاگل ہوں”۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران ریشم نے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ وہ کبھی بھی شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کریں گی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں