skardu mein shadi karugi

شادی والدین کی مرضی سے کرونگی، جنت مرزا۔۔

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا ہے کہ پہلے میری ڈگری مکمل ہو جائے پھر شادی کروں گی، اس کے علاوہ میں وہی کروں گی جو میرے والدین میرے لیے طے کریں گے۔نجی ٹی شو میں معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے شادی اور بریک اپ کے حوالے سے کھل کر بات کی اور کہا کہ مجھے نہیں معلوم لوگ میری شادی کے حوالے سے اتنا فکرمند کیوں رہتے ہیں۔اداکارہ نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ امید ہے کہ میں اب گھر والوں کی مرضی سے ہی شادی کروں گی اور تصاویر میرے نکاح کے بعد ہی سامنے آئیں گی، مجھے لگتا ہے کہ والدین ایک بہتر شخص تلاش کر سکتے ہیں۔سابقہ منگیتر عمر بٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جن مرزا کا کہنا تھا اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ طویل عرصے تک کسی شخص کے ساتھ نہیں چل سکتے تو اپنے تعلقات کو بجائے کوئی ڈرامہ کرنے کے اچھے طریقے سے ختم کردینا چاہیے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں