shaadi ke das maah baad hi talaq hogyi

شادی کے دس ماہ بعد ہی طلاق ہوگئی، زینب قیوم۔۔

معروف ماڈل اور اداکارہ ’ زینب قیوم ‘ اپنے منفرد انداز کے باعث الگ پہنچان رکھتی ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی شادی اور صرف دس ماہ کے بعد ہی طلاق ہو جانے پر پہلی مرتبہ بات کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں زینب قیوم نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے علاوہ اپنی ازدواجی زندگی اور طلاق کے بارے میں بھی بات چیت کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور شادی کے 10ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ اداکارہ زینب قیوم نے بتایا کہ وہ آغاز سے ہی پرانی سوچ کی حامل ہیں، بچوں اور فیملی کی خواہش میں 11 سال قبل 2010 میں شادی کی اور دبئی چلی گئی جس کے بعد ہم لندن منتقل ہوگئے۔دوران گفتگو اداکارہ زینب قیوم کا کہنا تھا کہ میں تو سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے ہی میری میت اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔ زینب قیوم نے بتایا کہ خود پر طلاق کی مہر لگنے کے بعد دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور سوچتی تھی کہ ایک کامیاب کیرئیر کے باوجود میں شادی جیسے بندھن کو نبھانے میں کیسے ناکام ہوگئی۔اداکارہ زینب قیوم نے کہا کہ میرے سابق شوہر کو ایسا لگتا تھا کہ ہمارے درمیان مطابقت نہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اس لئے میں ان کی شکرار گزار ہوں کہ انہوں نے سب خود ہی ختم کردیا کیونکہ میں نے ان کے لئے سب کچھ کیا اس لئے مجھے کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں۔ زینب قیوم نے بتایا کہ خود پر طلاق کی مہر لگنے کے بعد میں دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور سوچتی تھی کہ ایک کامیاب کیرئیر کے باوجود میں شادی جیسے بندھن کو نبھانے میں ناکام ہوگئی۔ اداکارہ نے کہا کہ اب ایسے حالات تبدیل ہوگئے ہیں کیوں کہ میرا خیال ہے کہ اللہ نے میرے نصیب میں اب تک صبر لکھا ہے لیکن کئی لڑکیاں ایسی ہیں جو طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرکے ایک خوشحال زندگی گزاررہی ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں