ahsan khan ko propose karne mein der kardi

شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کااعلان۔۔

حال ہی میں پاکستان کی مقبول اداکارہ صبا قمر ملیحہ رحمان کے شومیں مدعو معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے کیرئر اور شادی کے حوالے سے کئی انکشافات کئے۔۔ میزبان کی جانب سے فیوچر پلاننگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صبا قمر نے کہا کہ اچھے کی امید کرنی چاہیے۔ البتہ میں اپنی زندگی میں ایک شخص کو پا کر خوش ہوں۔ وہ بیرون ملک رہتے ہیں اور الحمدللہ مسلمان ہیں۔صبا قمر کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے رشتوں سے ڈر لگتا تھا لیکن اب میں ’اُن‘ کی وجہ سے نہیں ڈرتی۔ ابھی شادی طے نہیں ہوئی لیکن ہم جلد ہی شادی کر لیں گے اور اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ حج کرنا میرا خواب ہے۔ایکٹنگ کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں اداکاری جاری نہیں رکھوں گی کیونکہ میرے لیے بیک وقت کیریئر اور اپنی شادی شدہ زندگی دونوں کو سنبھالنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں اتنی ایماندار اور وفادار انسان ہوں کہ اگر مجھے اپنے شریکِ حیات کے لیے کیریئر کو الوداع کرنا پڑا تو میں کروں گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں